کاہنہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاسی رنگ دیا جانے لگا
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن نہ ہو سکا کرپٹ مقامی انتظامیہ آپس میں بٹ گئی ۔تجاوزات کو سیاسی رنگ دیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ مین بازار،فیروز پور روڈ،کاچھا روڈ اور سروس روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے منگل کو آپریشن ہونا تھا لیکن مقامی انتظامیہ ماہانہ بھاری رشوت ملنے کی وجہ سے آپس میں بٹ گئی جس کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے کیونکہ چند ماہ بعد الیکشن ہونے کی وجہ سے تجاوزات کو ہٹانے سے ووٹ بنک خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔