پاکستان عالمی گریٹ گیم کے نرغے میں ہے: صاحبزادہ فضل کریم
لاہور(آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی گریٹ گیم کے نرغے میں ہے۔ شانِ رسالت میں گستاخی کا بنیادی سبب اہل مغرب کی تنگ نظری اور مذہبی تعصب ہے۔ امریکہ نے جنوبی ایشیا کا نیا نقشہ جاری کیا ہے۔ امریکی ایجنسیاں اس نقشے کی تکمیل کے لیے جنوبی ایشیا میں بے چینی اور بدامنی پھیلا رہی ہیں۔ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان ڈرون حملوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔ بلوچستان میں بعض این جی اوز علیحدگی پسندی کو ہوا دے رہی ہیں۔ پاکستان میں کسی کو شیخ مجیب نہیں بننے دیں گے۔