رومال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رومال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 دیدہ و دل۔۔ ڈاکٹر ندا ایلی 
 میں کھانا کیوں گرم نہیں کر سکتی؟ وہ اکثر سوچتی تھی۔ کیا دنیا کا کوئی حلال کام ایسا ہے جسے کرنے میں شرم محسوس کی جائے ؟۔ اگر میرے میاں صبح سے رات تک میرے اور ہمارے بچوں کے لئے محنت کر کے پسینہ بہا کر آئیں گے تو کیا میں ان کے لئے ایک گرم روٹی نہیں بناﺅں گی سالن کو ابال نہیں دو ں گی ؟ یہ ویسے ہی ہے کہ اگر میں کام سے تھک کر گھر آﺅں تو وہ مجھے ایک کپ چائے کا بنا کردے دیں۔۔ کیا ہم عورت کی عزت نفس کے لئے لڑ رہے ہیں یا کچن کے کاموں کوکمتر ثابت کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں؟۔ عزت نفس کھانے میں نمک ڈالنے سے مجروح نہیں ہوتی۔۔ عزت نفس مجروح ہوتی ہے اگر و ہ کھانے میں نمک کم ہونے پر پلیٹ الٹ دیں۔۔۔ عزت نفس نام لے کر چائے کا کپ مانگنے سے مجرو ح نہیں ہوتی۔ وہ مجروح ہوتی ہے اگر نام لینے کی بجائے سخت الفاظ یا گالی کا استعمال کیا جائے۔۔۔
 دو انسانوں نے ایک چاردیواری میں ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے تو گرمی میں کسی کو تو چولہا جلانا پڑے گا اور کوئی تو سورج کی تیز دھوپ میں محنت کرنے گھر سے باہر نکلے گا۔۔۔ پسینہ دونوں کا ہی نکلے گا۔۔ اور جب محبت ساتھ ہو گی تو اپنے رومال سے دوسرے کا پسینہ پونچھنے میں بخدا بڑا لطف آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن