وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ کی معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ ابوالمعالی رحمتہ اللہ علیہ کے 422ویں عرس کی جاری تقریبا ت میں شرکت
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ ابوالمعالی رحمتہ اللہ علیہ کے 422ویں عرس کی جاری تقریبا ت میں شرکت کی۔ انہوں نے زائرین کو فراہم کی جانے والی کی سہولیات،صفائی ستھرائی سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔قبل ازیں سید سعیدالحسن شاہ نے مزار پہ حاضری وی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے ملک وقوم کی ترقی خو شحالی، امن و استحکام کے لئے خصوصی دعاکی۔