اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی پر صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی پر صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ مقدس ایوان اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہبازشریف کی لاہور احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔پنجاب پولیس کا ارکان اسمبلی کے ساتھ بھی تضحیک آمیز سلوک ناقابل برداشت ہے۔گزشتہ روز روزاپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی پر بھی پولیس نے صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کیا۔پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے صحافیوں کے گلے دبائے۔حکومت صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے سے روک رہی ہے۔یہ ایوان سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کےلئے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔ارکان اسمبلی،صحافیوں اور کارکنوں سے تضحیک آمیز سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔