پنجاب یونیورسٹی ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
:پنجاب یونیورسٹی ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف وائس چانسلر آفس تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر،سکول پرنسپل عظمٰی عابد، اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت حضرت محمد ﷺ کی ناموس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام سکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی مذہب کی توہین نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آگے جانا ان سے بدلہ لینے کی ایک بہترین شکل ہے۔ پرنسپل عظمیٰ عابد نے کہا کہ اسلام تمام انبیاء کی عزت کرنا سکھاتا ہے۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے فرانس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔