شاہ محمود قریشی کی آسٹریا میں دہشتگردی کی مذمت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں ہونیوالے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشتگردی اور بے گناہ افراد ہلاکت انتہائی افسوس ناک ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔شاہ محمود نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔