پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میدان آج سجے گا، قومی ٹیم تین تبدیلیوں کے ساتھ اِن ایکشن ہو گی، عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو نمائندگی دی جائے گی۔
راولپنڈی اسٹیڈٰیم میں ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ، ساڑھے گیارہ بجے ٹاس ہو گا، آدھے گھنٹے بعد ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔ ٹیموں نے بھرپور پرفارمنس دکھانے کیلئے جوڑ توڑ مکمل کر لیے۔ سیریز کی فاتح قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف آؤٹ جبکہ نوجوان ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین اِن ہو گئے۔
قومی ٹیم نے مسلسل فتوحات کے بعد سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے، اپنی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ کے کم بیک کو وائٹ واش سے یادگار بنانے، آئی سی سی رینکنگ میں ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے پرجوش کپتان بابر اعظم کا مرد میدان افتخار احمد سمیت کھلاڑیوں پر مان بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب مہمان زیمبین کی بھی جیت پر نظریں ہیں، ون ڈے سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کے دعوے سے کرکٹ دیوانوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔