بغیر این او سی ختم نبوت کانفرنس منتظمین کیخلاف مقدمہ درج
شاہ جمال(نامہ نگار)این او سی حاصل نہ کرنے کا الزام دفاع ختم نبوت کانفرنس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس آفیسر محمد یاسین کے مطابق وہ پولیس نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھا کہ اہل علاقہ کے ذریعہ معلوم ہوا کہ ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے موقع پر پہنچے تو تیرہ چودہ سو افراد شریک تھے جنہوں نے موٹر سائیکل کاریں روڈ پر کھڑی کر کے روڈ بلاک کر رکھا تھا منتظمین مولانا محمد رفیق،مولانا عبدالشکور ،فاروق احمد،فخر زمان اور بشیر احمد سے حسب ضابطہ اجازت نامہ طلب کیا گیا جو کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ۔