جمشید دستی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع
ملتان(سپیشل رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ایم این اے جمشید دستی پر آئل ٹینکر چوری کرنے کا الزام، ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی عبوری ضمانت 17 نومبر تک منظور کرلی، مدعی مقدمہ جی جانب سے نیا وکالت نامہ دائر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ نے جمشید دستی کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی تھی۔