پی پی سے کوئی اختلاف نہیں تھا، نواز شریف کے بیانیے پر تشویش تھی،رائے منصب
ٹاٹیپور ( نامہ نگار ) پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر وسابق صوبائی وزیر سوشل سیکورٹی رائے منصب علی خان نے پیپلزپارٹی کوچھوڑکر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی انہوں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی چوھدری پرویزالہی سے لاہور میں ملاقات کے دوران اعلان کیا رائے منصب علی نے ٹاٹیپور کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پی پی پی سے کوئی اختلاف نہیں تھا بلکہ نواز شریف کے بیانیے پر تشویش تھی کہ اس کے پی ڈی ایم جلسے میں بیانیہ ملک کے مفاد میں نہیں اس کی میں پرزور مزمت کرتاہوں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی کے بیانیے پر بھی تشویش رکھتاہوں کیونکہ ان کی تقریر اور بیانیہ بھی بڑھکوں پر مبنی ہے عملی اقدامات بھی زیرو ہیں مجھے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی پر مکمل اعتماد ہے اور انکی پالیسیاں عوام اور ملک کے مفاد میں ہیں گندم کی قیمت پر چوھدری پرویز الہی کے بیان کی تائید کرتاہوں ق لیگ نے ہمیشہ زراعت پر توجہ دی اور کسان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔