کرنٹ لگنے سے خاتون دم توڑ گئی
ملتان ( کرائم رپورٹر ) کرنٹ لگنے سے 25سالہ خاتون دم توڑ گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق سٹی شجاعباد کے علاقے عثمان آباد کی رہائشی خاتون فرزانہ بی بی اپنے گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ گیلے ہاتھ اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکراگئے ،ٹکرانے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے فرزانہ بی بی بری طرح جھلس گئی اورموقع پر ہی موت واقع ہوگئی، واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔