آرٹس کونسل میں محفل سماع عمر حافظ معیز صابری قوال کے سماع باندھ دیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل(اسٹیج شوکمیٹی) نے پاکستان فلم۔ٹی۔وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے محفل سماع کا اہتمام کیا۔چیرمین اسٹیج شوکمیٹی سعادت جعفری اور چیرمین فلم۔ٹی۔وی ایسوسی ایشن اطہرجاویدصوفی نے جشن عید میلاد النبی ص کے حوالے محفل میں مھمانوں کی آمدپراظہارتشکر کیا۔ محفل سماع میں کم عمرحافظ معیزصابری قوال نے اپنے روحانی استادمرحوم امجدصابری قوال کی معروف قوالیاں بڑی محنت سے پیش کرکیسمائ باندھ دیا۔اورآرٹس کونسل میں اپنے کیریر کا پر اعتماد آغاز کیا۔مھمان خصوصی صدرآرٹس کونسل احمدشاہ ستارہ امتیاز نے عمدہ کارکردگی پرحافظ معیزصابری کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی اورفن قوالی میں امجد صابری کے بعد پیدا ھونے والے خلا کو پر کرنے کیلئے محنت اور توجہ کی تلقین کی۔