گستاخانہ خاکوں کیخلاف گورنمنٹ سٹی کالج میں احتجاج اور واک
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سٹی کالج (صبح )میں فرانس میں خاتم النبیینؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف تمام SOPsکا خیال رکھتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ سٹی کالج کی سربراہی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ اور واک کا اہتمام کیا گیا احتجاج کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی صدر شعبہ اردو فرزانہ خان نے کی دیگر اراکین میں پروفیسر محمد آصف، پروفیسر محمد وامق اور پروفیسر محمد راغب شامل تھے پرامن احتجاج کے لئے تمام اساتذہ کرام۔غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کالج کے مرکزی گراؤنڈ میں جمع ہوئے مظاہرے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا مظاہرے میں اساتذہ کرام و تدریسی عملے کے علاوہ طلبہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ سے گورنمنٹ سٹی کالج کے مرکزی گیٹ تک واک کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر خلیل الرحمن نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت سے طلبہ کو آگاہ کیا اور علمی میدان میں گستاخان کو شکست دینے کے لیے طلبہ کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا سربراہ کمیٹی صدر شعبہ اردو فرزانہ خان نے خطاب کرتے ہوئے شان رسالت پر روشنی ڈالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزادی اظہار کے نام پر ہونے والی ان گستاخیوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔ کالج کے طلباء نے بھی اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے فرانس اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا مظاہرے میں اساتذہ کرام غیر تدریسی عملے، طلبہ نے حرمت رسولؐ پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا یہ احتجاجی مظاہرہ تمام SOPsکو مدنظر رکھتے ہوئے کالج کے مرکزی گیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔