ملک میں تیار ہونیو الی ادویات اعلی معیار کی ہیں، گورنر سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان فارما سوٹیکل انڈسٹری کی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں خصوصا پاکستان میں تیار کردہ ادویات کی برآمدات کے لئے عالمی مارکیٹ میں گنجائش موجود ہیں کیونکہ ملکی طور پر تیار ہونے والی ادویات اعلی معیار کی حامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر رز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد سے گورنرہاس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت معروف صنعت کار زاہد سعید کررہے تھے۔ وفد کے اراکین میں قیصر وحید، توقیر الحق ،ڈاکٹر مہوش خان ، نجیب الرحمان ، صبور احمد ، اسداللہ ، جلال الدین ظفر ، نوید حکیم اور تیمور احمد شامل تھے ۔ ملاقات میں فار ما سوٹیکل انڈسٹری کے فروغ اس ضمن میں حکمت عملی، ادویات کی برآمدات میں اضافہ ، وفاقی حکومت کی مدد اور درکار اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹروں و طبی عملہ کو حفاظتی سازوسامان کی فراہمی پر ایسوی ایشن مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے فیلڈ آئسولیشن سینٹرز کو ادویات اور حفاظتی سازروسامان کی مسلسل فراہمی لائق تحسین ہے ۔انہوں نے ایسوسی ایشن کی جانب سے توجہ دلانے پر فار ما سوٹیکل ایکسپورٹ کو نسل کو فعال کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تا کہ ملکی ادویات کی برآمدات کے عمل کو بروقت بناکر برآمدکنندگان کو درکار سہولیات کی فراہم کی جا سکیں ۔ گورنرسندھ نے کہ اکہ صنعت کار وں کو ایکٹیو فارما سوٹیکل انگر یڈیئنٹس کی مقامی طور پر تیاری کی جانب توجہ دینا چاہئے تاکہ ادویہ سازی کی صنعت کو خام مال کی مقامی طور پر ارزاں نرخوں پر دستیابی ہو سکے۔