نواز شریف کا بیانیہ پوری قوم کا بیانیہ ہے، ا نجینئرقمرالسلام راجہ
کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی ا نجینئرقمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ساری قیادت نے جیلیں بھگت کر نئی تاریخ رقم کی ہے ہم جیلیں دیکھ چکے ہیں ان سے نہیں ڈرتے جس نے گرفتار کرنا ہے شوق سے کرے،نواز شریف کا بیانیہ پوری قوم اور ہر جمہوری سوچ رکھنے والے کا بیانیہ ہے ہم اس سے ذرا برابر بھی انحراف نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میںمسلم لیگ ن یوسی بھلاکھر کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تحصیل صدر چوھدری عبدالغفار نے کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عمر فاروق،جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کے علاؤہ راجہ ندیم احمد،زین العابدین عباس،شاہد گجر،تنویر بھٹی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،صوفی ضابر حسین،صوبیدار غلام ربانی،طارق تاج،چوہدری فیصل حفیظ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے تحصیل صدر چوہدری عبدالغفار،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔