غیر مسلم آپ کے یوم ولادت میں شامل ہو نے پر خوش آمدید کہنا چا ہئے ، عوامی حلقے
تربیلا (نامہ نگار)12ربیع الاول کے روز جن افراد نے تربیلا ڈیم کی صوبڑہ سٹی کے رہائشی مسیحی شخص کی عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔گذشتہ روز ان افراد نے نوائے وقت کو بتایا کہ انہوں اس سلسلہ میں ایک عالم دین سے رابطہ کیا۔ جنہوں نے ہمارا موقف سننے کے بعد کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت محمد ؐ کو رحمت العالمین بنا کر دنیا میں بھیجا تھا۔چنانچہ اگر کوئی غیر مسلم آپ کے یوم ولادت میں اپنی خوشی سے شرکت کرتا ہے تو اس پر برہمی کا اظہار کرنے کی بجائے اسے خوش آمدید کہنا چاہیئے۔