مرزا عبدالرحمن ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے : لالہ شبیر
بیول (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ مرزا عبدالرحمن ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے زمانہ طالب علمی سے لیکر آج تک انہوں نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جو سیاسی جدوجہد کی اس پر نہ صرف قائم رہے بلکہ ہر طرح کے حالات میں ڈٹے رہے اور مختلف اونچ نیچ میں انکے پایہ استقلال میں ذرا بھر لغزش نہ آئی پیپلز پارٹی کی قیادت ایسے جیالے کو ترسے گی جس نے اپنا سب کچھ پارٹی کی خاطر قربان کیا تاہم وہ ایک فورس تیار کر کے گئے ہیں جو پارٹی پر ہر مشکل وقت میں کوئی بھی آنچ نہ آنے دے گی