ایک ہی رات تین د کانوں کا صفا یا
کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں کے نواحی محلہ غوثیہ میں ایک ہی رات میں تین د کانوں کے تالے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے۔ محمد امتیاز نے بتایا کہ اس کی دکان سے چار ہزار روپے ما لیت کے موبائل فونز کارڈز، ایک عدد موبائل فون ما لیتی پندرہ سو روپے جبکہ 3500 روپے کی نقدی چوری کر لی گئی۔ امتیاز چاول فروش کی دکان سے 3800روپے کی کیش اور مون جنرل سٹور سے سیگریٹ مالیتی گیارہ ہزار روپے اور تین ہزار روپے کی نقدی چرا لی گئی جبکہ دیگر تین دکانوں کے تالے توڑنے کے بعد وہاں سے کچھ نہ مل سکا۔