بوچھال کلاں ، میانی اور دیگر علاقوں میں تحفظ ناموس رسالت ریلیاں
بوچھال کلاں (نامہ نگار) بوچھال کلاں میں ہز اروں افراد نے حسینی چوک بوچھال کلاں ریلی نکا لی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی لاری اڈا بوچھال کلا ں پہنچی ریلی کے شرکاء نے فرانس حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور اس کی مصنوعات کا مکمل بائیکا ٹ کرنے کا عزم کیا اور اس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا لاری اڈاپر علماء کرام اور سول سوسا ئٹی کے لوگوں نے توہین آمیز خاکوں کی مزمت کی جبکہ دوسری ریلی بولہ چوک سے شروع ہو کر سردھی چوک پر اختتام پزیر ہو ئی ۔
ریلی کے شرکاء نے فرانس کے صدر کا پتلا نزر آتش کیا اور فرانسیسی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی علاقہ ونہار کے درو دیوار نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی