ن لیگ یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا عوامی کنو نشن 7نومبرکو ہو گا ،بیرسٹرعقیل ملک
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدربیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ضلع بھرکاپرجوش عوامی کنونشن مورخہ 7نومبر بروزہفتہ راولپنڈی کینٹ کے علاقہ نزدنصیرآبادمین پشاورروڈپرکھلے پنڈال میںمنعقدہوگا،جس کیلئے ضلع بھرکی تمام تحصیلوںمیںرابطہ عوام مہم شروع کردی گئی ہے،تحصیل ٹیکسلامیںعوام رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ پہلاآگاہی اجلاس آج تحصیل گوجرخان میں منعقد کیا گیا،جہاںنوجوانوںکوراولپنڈی کینٹ کے مقام پر منعقدکیئے جانیوالے عوامی کنونشن میںشرکت کی دعو ت دی گئی ہے،بیرسٹرعقیل ملک نے مرکزی رہنماء محترمہ مریم نوازکی طرف سے ملک بھرمیںشیرجوان فورس کے قیام کی کامیاب کاوشوںکوملکی سیاسی مستقبل کے حوالے سے ایک قابل قدراورقابل تقلیداقدام قراردیاہے،انہوںنے کہاکہ محترمہ مریم نوازکی جرائتمندانہ قیادت نے مسلم لیگ ن کے اندرنئی نسل کومستقبل کی سیاست کے حوالے سے ایک ایسازبردست لائن آف ایکشن فراہم کردیاہے،کہ آ ئندہ نوجوان نسل کی معاونت کے بغیرکوئی بھی سیا سی جماعت اورسیاسی قیادت اپنی سیاسی جد و جہد میںکامیابی حاصل نہیںکرسکے گی،انہو ںنے مز ید کہاکہ راولپنڈی کینٹ کانوجوان عوامی کنو نشن جس میںراولپنڈی ڈویژن کے صدرملک ابرار احمد خا ن، ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفا رو ق،ا ورراو لپنڈ ی کی دیگرشہری ودیہی قیادت شریک ہوگی، مریم نواز کے خصوصی پیغام کی تفصیلات کوبھی متذکرہ عوامی کنو نشن کے شرکاء کے سامنے رکھاجائے گا،انہوںنے ضلع بھرکے نوجوانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ 7نومبر کوراولپنڈی کینٹ کے نوجوان عوامی کنونشن کوکامیا ب بنانے کیلئے اپنی سرگرمیاںتیزکردیں۔