حضور نبی کریمؐ مسلمانوں کیلئے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں : ملک عمر فاروق
گوجرخان (نامہ نگار) فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارا ہے حضور نبی کریمؐ مسلمانوں کے لئے دنیا میں ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں دنیا میں رہنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی گئی عمران نیازی حکومت کا عملی اقدام نظر نہیں آیا حکومت فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرے اور پاکستان کے سفیر کو واپس بلایا جائے فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے بصورت دیگر حکومت عاشقان رسول ؐکے احتجاجی سمندر میں تنکوں کی طرح بہہ جائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدرسید ندیم عباس بخاری نے سٹی میرج ہال گوجرخان میں 7 نومبر کے جلسہ راولپنڈی کے انتظامات کے سلسلہ میں تحصیل گوجرخان کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز مسلم لیگی عہدیدران و مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر چوہدری جمیل، راجہ امیر کاظم، خواجہ جہانگیر،قاضی عبدالوقار کاظمی، طیب قریشی، خواجہ اعجاز، مظہر حسین وارثی، حبیب مغل، ابرار احمد وارثی سمیت یونین کونسلوں کے سابق چیئرمین، کونسلرز اورلیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔