جامع مسجد محلہ زیریں قاضیاں میں محفل میلاد مصطفی ؐ
بیول (نامہ نگار) جامع مسجد محلہ زیریں قاضیاں میں بسلسلہ میلاد مصطفی ؐ کی محفل زیر صدارت پیر محمود الحسن منعقد ہوئی محفل کا باقاعدہ آغا زیر نگرانی حضرت علامہ منیر الحسن شازلی ہوا ، تلاوت قرآن پاک کا شرف محمد اویس الخیری نے حاصل کیا نعت رسول مقبول ؐکا نذرانہ مقامی نعت خوانوں کے علاوہ صابری بردارن نے پیش کیا حضرت علامہ مولانا محمد اسلم چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاکؐ کی آمد سے غریبوں بے کسوں کو عزت تقویت ملی آپؐ نے مدینہ میں بھائی چارے کی ایسی بنیاد رکھی جس کی نظیرعالم مذاہب میں نہیں ملتی نبی کریم ؐکی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔