نوائے وقت سروس
بجلی بند رہے گی
کلرسیداں(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق لائنوں کی مرمت کے لیے آج بروز منگل ابرار فیڈر صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گاجس سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
٭کھوڑ(نامہ نگار)ایس ڈی او آئیسکو سب ڈو یژن کھوڑ عبدالجبار کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلہ میںگلیال اور کمڑیال فیڈر کی بجلی 10,06.03اور14نومبرکو، کھوڑ اور ڈھرنال فیڈرکی 07,04اور11نومبرکو ، احمدال اور محفوظ شہید فیڈر کی بجلی 09,05اور12نومبر کو صبح 08:30بجے سے دوپہر12:30بجے تک بند رہے گی ۔
ملک اعظم کی وفات پر تعزیتی اجلاس
حسن ابدال (نامہ نگار) لب میل کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اعظم گذشتہ روز انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ گذشتہ روز لب میل میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سینکڑوں سوگوار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس سلسلے میں حسن ابدال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری محمد نعیم مغل کے منعقد ہوا جس میں صداقت علی ، رفیق مغل ، شاہد اقبال، شاہ رخ، اعجاز، محمد بلال اور دیگرز نے شرکت کی اجلاس میں ملک اعظم کی وفات پر دلی غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اظہار تعزیت
بیول (نامہ نگار)سابق چیئرمین یونین کونسل قاضیاں چوہدری ناصر تاج ،چوہدری محمد جاوید نے مرزا رمضان کے بھائی عبدالرحمن مرز اکے انتقال پر ان کی رہائش پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ۔
ڈی ایس پی اکرم گوندل آج تھانہ
منگلا کینٹ میں کھلی کچہری لگائیں گے
دینہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ منگلا عبدالغفور بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج بروز منگل دن 2بجے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم گوندل آج تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری لگائیں گے جہاں وہ لوگوں کے مسائل سنیں گے اور موقع پر احکامات جاری کریں گے اس سلسلہ میں تمام وعام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
حیدر علی شیخ انتقال کر گئے
دینہ(نامہ نگار) دینہ کی معروف کا رو باری شخصیت ڈی مارٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر امجد محمود سیٹھی کے سمدی شیخ محمد اکبر سابق کونسلر میونسپل کمیٹی لالہ موسی کا بیٹا حیدر علی شیخ طویل علالت کے باعث انتقال کر گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،کاروباری سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اظہار تعزیت
مری(نامہ نگار خصوصی )معروف ٹی وی اینکر کا شف عباسی کی والدہ اور سابق ایم پی اے بابوحنیف عباسی کی اہلیہ کی وفات پر راجہ دفتر عباسی،حق نواز عباسی،راجہ احسان نواز،مرز اسہیل بیگ ،معین الحق،منیر عباسی،عمران بٹ،راشد غنی ،بابرعلی قریشی،آصف میر،یونس ایوب ، مری یونین آف جرنلسٹس اور مری پریس کلب کے عہدیداروں و ارا کین امتیاز الحق عبدلحمید عباسی، اسلم کھوکھر ،یاسر محمود عباسی،اویس الحق، راجہ عدنان، راجہ عالم زیب عبدالرحیم عباسی ضیاء عباسی افضل قادری و دیگر نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
چوہدری امیر عباس وفات پا گئے
بوچھال کلاں (نامہ نگار)سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز حسین فرحت کے بھائی چوہدری امیر عباس سرال میں وفات پا گئے ان کی وفات پربزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی،ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی ، ڈی ایس پی راجہ فیاض حسین نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر لواحقین سے اثہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلنددرجات کے لئے دعا کی، ملک حفیظ دھرکنہ، چوہدری عمران ، ملک عامر فاروق سیتھی ،ملک عبدالستار منارہ بھی ان کی ہمراہ موجود تھے
ہیڈ ماسٹر نورپور سکول
شہزاد کی والدہ انتقال کر گئیں
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ہیڈ ماسٹر نورپور سکول شہزاد کی والدہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان موضع نورپور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی، ہیڈ ماسٹر ملک صفدر، سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ،ملک جہانگیر حیدری ASIاسلام آباد پولیس ، حاجی سردار خان نورپور ، ملک عامر فاروق سیتھی، ملک عبدا لستا ر منارہ، ملک اشرف بھلیال، ملک رانجھا خان بھلیا ل کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور سکول ٹیثرز کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان موضع نور پور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
سالانہ محفل میلاد سات نومبر کو ہوگی
راولپنڈی ( نوائے وقت رپو رٹ ) منہاج نعت کونسل کے راجہ ساجد محمود کی رہائشگاہ لین نمبر چھ قائداعظم کالونی دھمیال کیمپ میں سات نومبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے محفل میلاد ہوگی۔خصوصی خطاب علامہ ندیم مظفر اعوان کا ہوگا ، بعد میلاد لنگر کا خصوصی انتظام ہوگا۔
سارہ وانی اورمحی الدین وانی
سے خالد قریشی کی تعزیت
اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) سماجی رہنماء محترمہ سارہ وانی کے والد اورمحی الدین وانی کے سسر ڈاکٹر محمد سعید قضائے الہی سے انتقال کرگئے،انہیں کل بروز اتوار سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ نماز عصر12کالج بلاک علامہ اقبال ٹا ؤ ن میں ادا کی گئی جس میں سماجی ، عوامی اور علم دوست حلقوں نے شرکت کی۔ دریں اثناء انجمن وفاقی شہریاں کے جنرل سیکرٹری خالد قریشی نے سارہ وانی اورمحی الدین وانی سے اظہار تعزیت کی ہے ۔
4 نومبر کو مرکزی انجمن تاجران مری کا ہنگامی اجلاس طلب
مری(نامہ نگار خصوصی )مبینہ طور پر ایشیاء کی سب سے بڑی تاجروں کی تنظیم’’ مرکزی انجمن تاجران مری ‘‘الیکشن 2020 کا انعقاد کروانے جارہی ہے 3 ہزار تاجروں کی اس نمائندہ تنظیم کے انتخابات کے سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیداروں طفیل اخلاق عباسی ، راجہ اکمل نوا ز، واجد عباسی اور دیگر عہدیداروںنے 4 نومبر کو پرنس کیفی مال روڈ مری پرہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ تاجروں کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے جبکہ الیکشن بورڈ کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا ۔
کامرہ، سب انسپکٹر شوکت علی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انتظام
سنجوال کینٹ(نامہ نگار) نیشنل ہاویز اینڈ موٹرو ے پولیس کامرہ کینٹ بیٹ تھری کامرہ میں سب انسپکٹر شوکت علی کے اعزاز میں فیرویل پارٹی کا انتظا م کیا گیا جس میں بیٹ کے تمام افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی عدیل شہزاد نے سب انسپکٹر شوکت علی کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شوکت علی نے اس محکمہ کو 17 سال دئیے اور ان سالوں میں انہوں نے اس محکمہ کے لیے بہت سا ر ے کارنامے اور خدمات سر انجام دیں اور اس محکمہ کی دن رات خدمت کی اور انہوں نے نیشنل ہاویز اینڈ موٹروے پولیس کا نام بلند کیا اور تمام نوکری کے دوران کوئی شکایت کا موقع بھی نہیں دیا شوکت علی کی دفتر آمد پر ان کا استقبال کرتے ہوئے گل پاشی بھی کی گئی ڈی ایس پی عدیل شہزاد اور ڈی ایس پی یونس نیازی نے شوکت علی کو اعزازی شیلڈ اور گفٹ پیک دئیے ۔
نیومون کرکٹ کلب حاجی
شاہ کی سیمی فائنل تک رسائی
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)نیومون کرکٹ کلب حاجی شاہ کی سیمی فائنل تک رسائی گزشتہ روز انڈس کرکٹ گراونڈ گڑھی میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں نیومون کرکٹ کلب حاجی شاہ نے مخالف ٹیم کو 44 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔حارث لیفٹی اور فیصل نے برق رفتار انگنز کھیل کر تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔کیپٹن سہیل ،اخلا ق،عامر اور عتیق نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔حاجی شاہ کے نوجوان لیفٹی باولر عثمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔آخر میں ساجد علی اعوان نے اچھی کارکردگی پر حارث اور عثمان کو نقد انعامات دیئے۔
گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں پری میڈ یکل کلاسز کا آغاز
دینہ ( نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں پہلی مرتبہ پری میڈ یکل کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا،پرنسپل ادارہ ہذا کے اس احسن اقد ا م سے اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم اپنے بچیوں کو پری میڈیکل کور س کیلئے بہت دور دراز کے کالجز میں بھیجا کرتے تھے ،جسں کی وجہ سے بچیو ں کو گھر سے دور بہت پریشانی اور بہت سے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ادار ہ ہذا کے اِس احسن اقدام سے غریب والدین کو بہت فائدہ ہوا جس کے تمام اہل علاقہ ممنون و مشکور ہیں،والدین کا مزید کہنا تھا کہ انچارج ادارہ ہذا ہیڈ مسڑیس مس نبیلہ ناز کے زیر نگرانی سکول کے ماحول میں بہت بہتری نظر آرہی ہے۔