گوجرانوالہ: ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست جمع
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایم این اے ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے معاملہ پر وکیل کی جانب سے تھانہ سول لائن میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست میں ایم این اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میاں عادل نذیر ایڈووکیٹ نے تھانہ سول لائن پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم این اے کی تقریر سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے۔