تعلیمی اداروں کو بند کر نیکی افواہیںبے بنیاد ،صورتحال مانیٹر کررہے ہیں،شفقت محمود
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کو بند کر نے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ،پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کر نے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں میں دوبارہ اس بات کی وضاحت کر تا ہوں کہ تعلیمی اداروں کو بند نہیں کیا جارہا ہے ہم صورتحال کو مانیٹر کرتے رہیں گے کیونکہ طلبا ،اساتذہ اور اداروں کے عملے کی صحت اہم ہے لیکن اس مرحلے اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہے ۔