کرونا پھر سر اٹھا رہا ہے، عوام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں،چوہدری عمران رشید
راولپنڈی (عزیز علوی) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے چیئرمین چوہدری عمران رشید نے کہا ہے کہ دوسری لہر میںکرونا پھر سے سر اٹھا رہا ہے جس سے دوبارہ لاک ڈائون کی صورتحال پیدا ہورہی ہے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک لاک ڈائون کر رہے ہیں ان حالات میں عوام کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اس وقت تک ماسک پہننے ، سینی ٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹینسنگ جیسے اصول نظر انداز ہو رہے ہیں راولپنڈی میں کیمسٹ ادویات کی خریداری کیلئے آنے والوں کو بغیر ماسک کے ہونے پر آگاہی دے رہے ہیں اب ہم نے ماسک لازمی کردیا ہے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ہمیں جو جو ہدایات اور رہنمائی ملے گی ان ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل ہوگا ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے چیئرمین نے کہا کہ این سی او سی نے مارکیٹوں ، ریستورانوں اور شادی ہالوں کیلئے جو نئے نظام الاوقات جاری کئے ہیں ان پر عوام بھی عملدرآمد کریں تاکہ کرونا کی دوسری لہر میں قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے چیئرمین چوہدری عمران رشید نے کہا کہ پہلے بھی پی سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کرونا سے شہریوں کے بچائو کے اقدامات کئے تھے نئی لہر میں بھی شانہ بشانہ چلیں گے اگر ہم نے کرونا ایس او پیز نظر انداز کئے تو یہ نقصان دہ ہوگا اس لئے ہم سب سماجی فاصلے ، ہاتھ دھونے ، ہینڈ سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے پر توجہ دیں این سی او سی نے کیمسٹ شاپس کھلی رکھنے کا استثنیٰ دیا ہے ۔