13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث تین ملزمان کاشف شاہ، ذیشان محمود اور عامر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے دو ساتھیوں بلال اور منصور خان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔