نوشہروفیروز میں جرائم کی شرح بڑھ گئی
محراب پور (نامہ نگار) ایس ایس پی نوشہروفیروز الطاف لغاری کی پریس کانفرنس بعدجرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ،محراب پور ،نیوجتوئی میں صحافی اور شہری موٹرسائیکل سے محروم نیو ٹائو ن کے علاقہ سے نیشنل پریس کلب محراب پور کے صدر رانا ندیم انجم کی موٹرسائیکل نامعلوم چابی چور چراکر فرارہوگیا، صحافیوں نے 48 گھنٹوں میں موٹرسائیکل کی عدم بازیابی پر احتجاج کا علان کردیا ،نیو جتوئی میں نامعلوم چابی چور ایاز ملاح کی گھر کے باہر کھڑی نئی موٹرسائیکل چراکر فرار ہوگئے، یاد رہے کہ گذشتہ روز ایس ایس پی نوشہروفیروز نے 3 موٹرسائیکل رہزنوں سمیت انکے ساتھی 3 پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری اور 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کی پریس کانفرنس کی تھی جس کے بعد 2 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ہیں۔