بیٹیاں پیدا کرنے کا رنج ٗ سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد ٗ گھر سے نکال دیا
وہاڑی ( نامہ نگار) عابدہ پروین دختر خلیل احمد سکنہ 65 ڈبلیو بی کی شادی نعمان اعجاز سے ہوئی دوبیٹیاں پیدا ہونے پر شوہر ساس اور سسر نے بہو کی زندگی اجیرن بنادی ۔گزشتہ رات شوہر نے اپنی ماں پروین اختر اور باپ اعجاز کیساتھ مل کر اسکی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر زبردستی10 تولے کے طلائی زیورات چھینے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا دو بیٹیاں چھین کر دھکے دیتے ہوے نیم برہنہ حالت میںگھر سے باہر نکال دیا ۔