چورخواتین دکاندار کو جل دیکر دکان سے کپڑے چور ی کرکے فرار
چوک سرورشہید(نامہ نگار) مرکزی مارکیٹ میں لائل پوری کلاتھ ہائو س سے دو نامعلوم خواتین دن دیہاڑے دوکاندار اور سیل مین کو باتوں میں لگا کردوکان سے 30ہزار مالیت کے بوتیک کے دس سوٹ کا شاپر چوری کرکے لے گئیں ۔ دوکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے سارامنظر بھی ریکار ڈ کرلیا ۔ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست لیکر رکھ لی ۔