تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں: شاہد آفریدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، کراوڈ گراونڈ میں ہو تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں ہوتی۔ تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے، دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اب صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ کرکٹ تماشائیوں کے بغیر ہونی ہے، ورنہ مزہ تو کراوڈ میں ہے۔