شاہین کلب نے میلسی چیمپئن لیگ جیت لی
میلسی(نمائندہ نوائے وقت)آل تحصیل فٹبال چیمپیئن لیگ شاہین فٹبال کلب نے جیت لی۔ شاہین فٹبال کلب نے المجاہد فٹبال کلب کو 2۔1 سے ہرا کر چیمپیئن لیگ اپنے نام کر لی۔
لیگ کے آرگنائزر اصغر علی منا نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی میاں عدیل احمد اور ابراراحمد انصاری نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔