زمبابوے کیخلاف تیسرا ون ڈے آ ج قومی سکواڈ میں 3 تبدیلیاں
ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان شامل ہیں۔