حکومتی عدم دلچسپی کے باعث زراعت بھی زوال پذیر ہے:عرفان ڈوگر
بھکھی (نامہ نگار ) موجودہ حکومت اقدامات کرنے کی بجائے اعلانات پر گزارہ کررہی ہے عمران خان کی حکومت سے عوامی امیدوں کا پورا نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث زراعت بھی زوال پذیر ہے سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذلت اور اذیت کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے ہونیوالی ہر خود کشی کی ایف آئی آر حکمرانوں کے خلاف درج ہونی چاہی ہے جبکہ حکومت مافیاز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں سے منسلک حکومتی لوگ عوام کا استحال کررہے ہیں شوگر مافیاز آٹا مافیاز اور کاٹن ٹیکسٹائل سے وابستہ مافیا ملکی معیشت کی بجائے ذاتی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں مصروف ہیں۔