قصور نیا بازار میں تجاوزات کی بھرمار،کرونا ایس او پی کی کھلے عام خلاف ورزی جاری
قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور نیا بازار میں تجاوزات کی بھرمار اور کرونا ایس او پی کی کھلے عام خلاف ورزی جاری جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے،شہریوں کی جانب سے حکومت کے اعلی حکام کو نوٹس لینے کی اپیل۔ نیا بازارقصور میں فش کارنر سمیت دیگر دوکانوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے اور نہ ہی کورونا ایس او پی پر عمل کیا جا رہا ہے جس سے کورونا کے پھیلاوں کا شدید خطرہ بڑھ گیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتاہم متعلقہ محکموں کو ماہانہ دیتے ہیں۔شہری تنظیموں کی جانب سے اعلی حکام کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔