50سالہ چچا کے قتل میں ملوث بھتیجا عاصم جاوید گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی سربراہی میں شالیمار پولیس کی کارروائی‘جائیداد کے تنازعہ پر 50سالہ سگے چچا صغیر عرف بھٹوکو قتل کرنیوالا بھتیجاعاصم جاوید گرفتار کر لیا۔ ملزم عاصم جاوید نے چند ماہ قبل تایا زاد بھائیوں عامر اور عمیر کے ہمراہ سگے چچا صغیر عرف بھٹو پر فائرنگ کردی تھی ۔مقتول صغیر عرف بھٹو بے اولاد تھا‘ ملزمان نے جائیداد ہتھیانے کیلئے چچا کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا ۔ ملزم عامر پہلے ہی جیل جا چکا ہے جبکہ اشتہاری ملزم عمیرکی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔