شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین مقصد ہے: علی رضا خان
چوک میتلا(نامہ نگار) حلقہ پی پی235میں عوامی خد مت کا مشن جاری ہے 35سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر کے رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 235 نواب علی رضا خان خاکوانی نے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پختہ سڑکیں ، صحت وتعلیم کی سہولیات فراہم کر نامیرا بنیادی مقصد ہے۔