ڈائریکٹر و ڈپٹی کالجز کا اجلاس آج ملتان میں طلب
جام پور( نامہ نگار) جنوبی پنجاب کے کالجوں کے مسائل کو حل کرنے اور طلباوطالبات کو جدید علوم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے تینوں ڈویژنوں کے ڈائریکٹر کالجز وڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کااجلاس آج تین نومبر کو صبح نوبجے ملتان افس میں طلب کر لیا۔ ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ پروفیسر شیخ فیاض احمد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفسیر ارشا د حسین بخاری ودیگر اضلاع کے افسران شرکت کریں۔