حضرت محمدؐ کی ساری زندگی میں میانہ روی کی جھلک نمایاں ہے : عظمیٰ قریشی
ملتان (لیڈی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں آن لائن مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی گزشتہ روز منعقد ہوا جس کا اہتمام شعبہ عربی واسلامک سٹڈی اور سوشیالوجی نے کیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ اس حوالے سے بھی انتہائی مبارک ہے کہ اس ماہ میں ایک ایسی عظیم ہستی کا دنیا میں ورود سعود ہوا جن کی آمد ہی کی وجہ سے تخلیق کائنات بنی۔ حضور اکرمؐ کی ذات مبارک سے محبت کرنے کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم ان کی سنّت پر عمل پیرا ہو کر اپنی کامیابیوں کی راہوں کو روشن کریں۔ حضرت محمد مصطفیٰؐ کی پوری زندگی میں میانہ روی کی جھلک نمایاں ہے۔ آخر میں جیتنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔