کچہری میں اسٹامپ پیپرز کی بلیک میں فروخت‘ لمحہ فکریہ ہے‘ عظیم الحق پیرزادہ
ملتان (سپیشل رپورٹر )سابق صدر ڈسٹرکٹ بار و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عظیم الحق پیرزادہ نے کہا ہے کہ ضلع کچہری ملتان میں بیان حلفی کے اشٹامپ پیپرز کی بلیک میں فروخت ہونا حکومت اور انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سائلین کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کا اعلیٰ حکام کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے۔ بیان حلفی اور دیگر اشٹامپ کھلے عام 7 سو سے لیکر ایک ہزار روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ لوٹ مار کا سلسلہ بند کیا جانا چاہئے۔