5ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی‘ویکسینیٹرز نے ہڑتال کر دی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)بچوں کو موذی بیماریوں سے بچانے والوں نے بھوک ہڑتال کردی پی سی ون کے تحت کام کرنیوالے ویکسی نیٹرز کو پانچ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں۔ ویکسی نیٹرز نے کام چھوڑ کر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے آفس میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا۔ پی سی ون کے تحت 37 ای پی آئی ورکرز کام کر رہے ہیں‘ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، پٹرول بھی احسان کرکے دیا جا رہا ہے۔ تنخواہوں کے اجراء تک کام نہیں کریںگے۔ ان خیالات کااظہار ویکسینیشن فیڈریشن کی صدر محمد سلیم، نائب صدر محمد طاہر انجم نے احتجاجی کیمپ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔