وائس چانسلرز کی ٹریننگ شروع
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صوبے بھر کے وائس چانسلر ز کی ٹریننگ شروع ہوگئی بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کیا تھا۔ یہ تربیت گزشتہ روز شروع ہوگئی جو ایک ہفتے جاری رہے گی، پہلے روز زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر نیاز نے لیکچرر دئے۔