ججز کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی 9 اسیروں کی رہائی کا حکم
وہاڑی ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے سول جج وہاڑی نعیم بخش کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل مختلف بارکوں بشمول خواتین بارک کا دورہ کیااور اسیران کے مسائل سنے۔انہوں نے اندرون جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا بھی دورہ کیا ۔مریضوں کی عیادت کی ، اسیران کے لئے تیار شدہ کھانے کے معیار کو چیک کیا۔ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے09اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔