نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ ہماری زندگیوں کیلئے بہترین نمونہ ہے: حامد سعید کاظمی
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور وخطیب اسلام علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے کہاکہ کائنات کا سب سے عظیم انقلاب دنیا میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تشریف آوری ہے، نبی کریم کی اطاعت کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے۔ آپؐ کی سیرت طیبہ ہماری زندگیوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔اﷲ رب العزت نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے، حضرت محمد کی تعلیمات رہتی دْنیا تک مشعلِ راہ ہیں، قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی وفلاح ہے، نبی کریم کی شان میں گشتاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد میں منعقدہ سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ سے خصوصی خطاب میں کیا۔