کراچی: پورٹ قاسم پر کسٹم کی کارروائی 36 کلو ہیروئن برآمد، 4 ملزم گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ماڈل کلکٹریٹ کسٹم نے پورٹ قاسم پر کارروائی میں بڑی تعداد میں ہیروئن برآمد کر لی۔ چیف کلیکٹر کسٹم سیف اﷲ جونیجو کے مطابق کینیڈا ایکسپورٹ کی جانے والی فٹ بالز سے 36.2 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ چار ملزم پکڑے گئے مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 36 کروڑ ہے۔