یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں ،اپوزیشن کو این آر او دیا تو یہ ملک سے غداری ہو گی: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، اگر این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی، یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے ایک بار پھر صاف صاف کہہ دیا، نو این آر او، نو کمپرومائز، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آ سکتا۔ ان کو کبھی این ار او نہیں دونگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ جنہوں نے ملک کو اربوں ڈالرز کا مقروض کیا اور لوگوں پر مشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا اور جب تک زندہ ہوں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔