منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے پرجس سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے تاکہ اقتصادی و سماجی ترقی پر توجہ دی جا سکے ، پاکستان عالمی اور علاقائی امن و سلامتی، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تغیر پر اپنی کوششیں جاری رکھے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیوں کے تدارک اور کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں تیزی بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔واضح رہے منیر اکرم نے 1967ء نے پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیارکی۔وہ برسلز اور ٹوکیو سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان سے پہلے ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تھیں ۔ انہوں نے فروری 2015 میں اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ستر برسوں میں پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی ذمہ داری نبھانے والی پہلی خاتون سفارتکار کا اعزاز حاصل ہوا ۔وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے دوران ان کی کارکردگی کو سب نے تسلیم کیا ۔سلامتی کونسل میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب میں بھی انہی کی کوششیں تھیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024