عمران خان جو کہتا اس کا الٹ کرتا ہے :اختر ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ طبی اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نواز شریف کو ضمانت دینے والوں اور ایک پاکستان سب کے لیے ایک قانون کی بات کرنے والوں کو اب چاہیے کہ جیلوں میں مقید تمام بلڈ پریشر شوگر ہارٹ اور ڈینگی کے شکار اور دیگر امراض میں مبتلا قیدیوں کو فوری طور پر ضمانت پر رہائی دی جائے اختر ڈار نے کہ عمران جو کہتا ہے اس کا الٹ کرتا ہے اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ عمران کہتے ہیں کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کررہاہوں جو کہ منافقت کی معراج ہے۔