پاکستان کے 6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔پاکستان کے 6بینکوں نے اپنے صارفین کو برقی پیغام ارسال کیے جن میں انہیں ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کیا گیاتاہم ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانز یکشن کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں ۔یاد رہے کہ 28اکتوبر کو پاکستان کے ایک بینک کے آن لائن نظام پر سائبر حملہ ہوا، ہیکرز بینک کے سکیورٹی سسٹم میں گھسے اور کچھ ٹرانزیکشنز بھی کیں لیکن اس وقت تک بینک کا عملہ چوکنا ہوچکا تھا، عملے نے پہلے اپنا سسٹم عالمی نظام سے ڈی لنک کیا اور بعد میں ان ٹرانزیکشنز کو ریورس کیا جو سائبر چور کرگئے تھے۔اس واقعے کے فوری بعد متاثرہ بینک سمیت 2مزید بینکوں نے عالمی ادائیگیاں معطل کی تھیں جب کہ اب حملے کے 7روز بعد یہ فہرست ڈبل ہوگئی ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024